آل خليفہ نے ہومن رائٹس سنٹر بحرين كے چيئرمين كو عدالتی مچلكے پر رہا كرديا

IQNA

20:29 - May 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2337228

آل خليفہ نے ہومن رائٹس سنٹر بحرين كے چيئرمين كو عدالتی مچلكے پر رہا كرديا

نين الاقوامی گروپ :بالآخر بحرين كی جمہوريت پسند عوام كے اصرار اور آل خليفہ حكومت كے خلاف روزانہ مظاہروں كے ذريعہ بحرين كی عدالت نے مجبور ہو كر ہومن رائٹس سنٹر بحرين كے چيئرمين نبيل رجب كو عدالتی مچلكے پر رہا كر ديا ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ آل خليفہ حكومت كی عدالت نے ہومن رائٹس سنٹر كے چئيرمين نييل رجب كو عدالتی مچلكہ پر رہا كر ديا ۔
نبيل رجب كے وكلا نے كہا كہ عدالت نے نبيل رجب كو مچلكے پر آزاد كردياہے جبكہ نبيل رجب نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گے تمام الزامات كو مسترد كرديا ۔عدالت نے نبيل رجب پر غير قانونی احتماع كا الزام لگايا ہے اس نے رد كرتے ہوئے اپنے آپ كو بے گناہ ثابت كيا ۔
عدالت نے نبيل رجب پر الزام كے سلسلے میں كوئی ثبوت نہ ہونے كی وجہ سے اسے مچلكے پر رہا كرنے كا حكم دے ديا ۔ البتہ اسے بحرين سے خارج ہوئے سے منع كر ديا۔
نبيل رجب كولبنان سے واپسی پر آل خليفہ حكومت نے ۵ مئی كو مناما ائرپورٹ سے گرفتار كر ليا نبيل رجب كی گرفتاری پر داخل اور خارج سطح پر زبردست احتجاج كياگيا ۔
دوسری رپورٹ كے مطابق عبدالھادی الخواجہ نے بھوك ہڑتال ختم كردی ہے بحرين ہومن رائٹس كے سرگرم كاركن عبدالھادی الخواجہ نے گزشتہ چارمہينوں سے بھوك ہڑتال كر ركھی تھی اور جسمانی حالت خراب ہونے كی وجہ سے ملٹری ہسپتال میں ایڈمٹ تھے اپنے رشتہ داروں اور حاميوں كی درخواست پر بھوك ہڑتال ختم كرنے كا اعلان كرديا ہے ۔
ياد رہے عبدالھادی الخوجہ كو آل خليفہ حكومت كےخلاف سازش كے جرم میں عمر قيد كی سزا دی گئی ہے۔
1019395

نظرات بینندگان
captcha