عراق؛ مذہبی طلاب كيلئے قرآن كريم كا پہلا قومی مقابلہ

IQNA

عراق؛ مذہبی طلاب كيلئے قرآن كريم كا پہلا قومی مقابلہ

22:17 - May 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2337269
بين الاقوامی گروپ: عراق كے مذہبی طلاب كيلئے پہلا قومی مقابلے كا انعقاد ، يكم جون كو حرم امام حسين (ع) سے وابستہ دارالقرآن الكريم كے زير اہتمام ، كربلا میں امام حسين (ع) كے حرم میں منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے دس رجب كو امام جواد(ع) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے ، دو حصوں قرائت اور حفظ قرآن كريم میں منعقد ہوں گا۔
حفظ قرآن كريم كے حصہ میں، مختلف مراحل جيسے مكمل حفظ قرآن كريم، ايك يا ايك سے زيادہ پارے كا حفظ ، اور قرآن كريم كی بعض سورتوں(يس، واقعہ، الرحمن) كا حفظ میں منعقد ہوں گے۔ اور ان مقابلوں كے آخر میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دئیے جائیں گے۔
اس رپورٹ كے مطابق ، ہر حصہ میں پہلی تين پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انتخاب ، اور حفظ اور قرائت قرآن كريم میں پہلے دو افراد كو حج اور عمرہ كيلئے بھيجا جائے گا۔
ان مقابلوں كے بعض حصوں میں جيتنے والوں كو مشہد مقدس امام رضا (ع) كی زيارت كيلئے بھيجا جائے گا۔ اور دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والوں كو مشہد مقدس كی زيارت كے علاوہ ايك سو عراقی دينار بطور انعام ديا جائے گا۔
ياد رہے كہ حفظ اور قرائت قرآن كريم مقابلوں میں ان انعامات كے علاوہ ہر شركت كرنے والوں كو شيلڈ بھی دی جائے گی۔
1018954
نظرات بینندگان
captcha