ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "برناما" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ تقريب رونمائی "چين كے اسلامی خزانے" كے عنوان سے ملائشياء كے صوبہ كلانتان كے شہر "كوتاباہارو" كے ميوزيم میں منعقد ہوئی ہے كہ جو تين ماہ تك جاری رہے گی۔
ميوزيم كے ڈائريكٹر عبدالرحمن عبداللہ نے كہا تمام اسلامی آثار قديمی ہیں اور یہ تقريبا 300 سے 600 سال پرانے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ايك جلد قرآن كريم كہ جو سونا اور چاندی كے ذريعہ سجايا گيا ہے اس كی قدمت بھی چين كے بادشاہ مينگ تك ہے، اس نمائش میں شامل كيا گيا ہے۔
عبدالرحمن عبداللہ نے اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اور ہدف ملائشياء كے نوجوانوں كو اسلامی آثار سے آشنائی قرار ديا ہے۔
1021450