ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "يورونيوز" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ايك پردہ دار خاتون كو حجاب كرنے سے روكنے پر گرفتار كيا گيا ، سن جان ملانبيك كے مسلمانوں نے پوليس ہیڈ كوارٹر كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كيا۔
مسلمانوں كے احتجاجی مظاہرہ میں پوليس والوں كے ساتھ ہاتھا پائی كے نتيجہ میں دو افراد كو گرفتار بھی كيا گيا ہے۔
بلجئيم كی پوليس كا كہنا ہے كہ اسلامی حجاب كی ممانعت پر اس خاتون نے سيكورٹی فورسز كے ہاتھا پائی كی اور اس كے نتيجہ میں اسےگرفتار كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ اس مسلمان خاتون كو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل كرديا گيا اور ابتدائی طبی امداد كے بعد اسے آزاد كرديا گيا ليكن پوليس كا كہنا ہے كہ اس خاتون كو بہت جلد عدالت میں طلب كيا جائے گا۔
1021790