ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿press tv﴾ نيوز چينل سے نقل كيا ہے امريكی تجزیہ نگارجيف اسٹنگبرگ نے ہفتہ وار ميگزين Intelligence Reviews Excutive﴾ نے انٹرويو میں كہا ہم سب اس حقيقت سے اچھی طرح واقف ہیں كہ غير ممالك جيسے سعودی عرب، قطر، فرانس ، برطانیہ اور امريكہ نے شام مخالف گروپوں كو كڑوروں ڈالر ديئے حتی كہ القاعدہ گروپوں كو بھی اسلحہ اور ڈٓالر دئیے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كے اراكين برطانیہ ، فرانس امريكہ ظاہری طورپر كوفی عنان كی حمايت كررہے ہیں حالانكہ وہ ايسی سازش كررہے ہیں جس سے شام میں خانہ جنگی شروع ہوسكتی ہے اس امريكی تجزیہ نگار نے اقوام متحدہ كے مبصرين مشن كے چيئرمين رابرٹ موڈ كے دعوی كو مسترد كرديا اور كہا حولا كے قتل عام میں حكومتی فورسز ز ملوث نہیں ہیں بلكہ یہ حكومت مخالف مسلح گروپوں كی كاروائی ہے ۔
شامی حكومت كے تحقيقتاتی مشن كی رپورٹ كے مطابق ۶۰۰ سے ۸۰۰ مسلح دہشت گردوں نے حولہ پر حملہ كيا اور ان فيمليزكو ٹارگٹ كيا جو حكومت كے مخالف جنگ میں شريك نہیں ہونا چاہتی تھیں ۔
1022022