مراكش ؛ حفظ قرآن كريم اور احاديث نبوی(ص) مقابلے كا انعقاد

IQNA

مراكش ؛ حفظ قرآن كريم اور احاديث نبوی(ص) مقابلے كا انعقاد

8:56 - June 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2339816
بين الاقوامی گروپ : ۹ جون بروز جمعہ ، مراكش كے دارالحكومت "رباط" میں حفظ قرآن كريم اور احاديث نبوی(ص) مقابلے كا انعقاد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلہ علمائے رباط پر مشتمل علاقائی شوری كی كوششوں اور دينی تعليمات كے گرويدہ نوجوانوں اور جوانوں كی موجودگی میں منعقد كيا جائے گا ۔
شوری نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلہ سورہ مباركہ "الاسراء" كے حفظ اور تفسير كے علاوہ معراج رسول اكرم (ص) سے مربوط روايات كے حفظ پر مشتمل ہو گا ۔
بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ علماء كی علاقائی شوری سورہ النحل كی آيت نمبر ۱۲۵ كی روشنی میں اسلامی تعليمات كی ترويج كے لیے ۲۳جون كو "خدا كی طرف دعوت" كے عنوان سے آئمہ مساجد كے لیے خصوصی نشست كا انعقاد بھی كرے گی ۔
1020585
نظرات بینندگان
captcha