ليبيا میں اسلامی الوطن پارٹی كی تشكيل

IQNA

ليبيا میں اسلامی الوطن پارٹی كی تشكيل

22:21 - June 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2340683
بين الاقوامی گروپ: طرابلس كی فوجی كونسل كے سابق سربراہ عبدالحكيم بلحاج نے ليبيا مين اسلامی الوطن پارٹی تشكيل دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے ﴿Lorientlejour﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے گزشتہ روز ۴ جون بلحاج نے رائٹر ز نيوز ايجنسی سے گفتگو میں اس خبر كی تائيد كی اوركہا میں نے ملكی سياست میں حصہ لينے كےلیے فوجی كونسل سے استعفی دے دياہے اور الوطن پارٹی تشكيل دی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ليبيا كی حكومت كو الوطن پارٹی كی تشكيل كا آئين نامہ دے ديا ہے، اسی طرح انتخابات كميشن كے ايك ركن نے بتايا الوطن پارٹی پارليمنٹ كے انتخابات میں حصہ لے گی ۔
عبدالحكيم بلحاج معمر قذافی كے زمانے میں سياسی سرگرميوں كی وجہ سے جيل میں قيد تھے اور ليبيا كے انقلاب میں بڑا مہم كردار اداكيا ، ۲۵ ہزار انقلابی اسی كی زير قيادت معمر قذافی كی فوج سے لڑے تھے ۔
۱۰۲۳۲۶۴



نظرات بینندگان
captcha