فلسطينی سرزمين كی مكمل آزادی تك جہاد جاری رہے گا

IQNA

فلسطينی سرزمين كی مكمل آزادی تك جہاد جاری رہے گا

20:53 - June 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2341750
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تحريك حماس نے اعراب اسرائيل كی جنگ كی 45 ویں سالگرہ كے موقع پر ايك بيان میں كہا ہے كہ ملت فلسطين مقبوضہ علاقوں كی آزادی تك اپنی جدوجہد جاری ركھیں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "معا" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تحريك حماس نے گذشتہ روز 6 جون كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں تاكيد كی گئی ہے كہ زمانے كے گذرنے سے ملت فلسطين كا اپنی سرزمين پر حاكميت كا حق ختم نہیں ہوگا۔
حماس نے سياسی پارٹيوں اور ملت فلسطين كی وحدت اور يكجہتی كو مقبوضہ علاقوں كی آزادی كيلئے ضروری امر قرار ديتے ہوئے كہا آج بيت المقدس پر سخت شرائط حاكم ہیں اس مقدس شہر كو یہودی بنانے كی كوششیں ہورہی ہیں اور بيت المقدس كی نجات كيلئے اسلامی اور عربی ممالك كو مل كر كوششیں كرنی چاہئیں، اسی مناسبت سے فلسطين كے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرے بھی منعقد كئے گئے۔ رام اللہ میں مظاہرے پر صیہونی سيكورٹی فورسز كے حملے كی بھی خبر ہے۔ الخليل اور غزہ كی پٹی پر بھی گذشتہ روز مظاہرے كئے گئے تھے۔
1024361
نظرات بینندگان
captcha