لندن يونيورسٹی "قرآن میں سير" تعليمی كورس كی ميزبانی كرے گی

IQNA

لندن يونيورسٹی "قرآن میں سير" تعليمی كورس كی ميزبانی كرے گی

23:52 - June 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2341803
بين الاقوامی گروپ : لندن يونيورسٹی میں ماہ رمضان المبارك كی مناسبت سےمسسل پانچویں سال "قرآن میں سير" كے عنوان سے چارہ روزہ شارٹ كورس منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اسلامی ترقی و تحقيقات سينٹر كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ یہ كورس برطانیہ كی اكیڈمی برائے قرآنی مطالعات BAQS كی كوششوں اور اسلامی ترقی و تحقيقات سينٹرIIDR كے تعاون سے ماہ رمضان المبارك كےدوران قرآنی تعليمات كے اجمالی مطالعے كی غرض سے منعقد كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ یہ كورس 8، 9، 15 و 16 رمضان كو منعقد كيا جائے گا جس كے دوران شركاء قرآن میں استعمال كیے گئے ۱۰۰۰كلمات ، قصے ، پيغامات اور مختلف قسم كے سبق آموز واقعات سے آشنائی حاصل كریں گے علاوہ ازیں شركاء كو ۹۹ قرآنی درسوں كے ذريعے فردی ترقی اور روزمرہ كی زندگی میں قرآنی تعليمات پر عملدرآمد كے طريقہ كار سكھائے جائیں گے ۔
1023173
نظرات بینندگان
captcha