برسلز میں سيرت النبی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

برسلز میں سيرت النبی وركشاپ كا انعقاد

20:08 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2342973
بين الاقوامی گروپ: بلجئيم كے دارالحكومت برسلز میں 11 سے 15 جون تك سيرت النبی كے موضوع پر وركشاپ منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "faculte-islamicique" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ وركشاپ اسلامی علوم كالج برسلز كے تعاون سے منعقد ہوگی اور اس میں طلباء ، علماء كرام اور ائمہ مساجد شركت كریں گے۔ اس وركشاپ میں نماز جمعہ كے خطبوں اور تقارير كيلئے سيرت النبی سے استفادہ كرنا سكھايا جائے گا۔
یہ وركشاپ 11 سے 15 جون تك ہر روز مقامی وقت كے مطابق صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تك اور شام 6 بجے سے رات 30 :9 بجے تك اسلامی علوم كالج برسلز میں عربی زبان میں منعقد ہوگی۔ انتظامیہ نے اعلان كيا ہے كہ اس وركشاپ سے مختلف اسلامی ممالك كے ممتاز علماء خطاب كریں گے۔
1025627
نظرات بینندگان
captcha