اردنی عوام كے ملك میں اصلاحات كيلئے مظاہرے

IQNA

اردنی عوام كے ملك میں اصلاحات كيلئے مظاہرے

20:11 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2342975
بين الاقوامی گروپ: تحريك اسلامی اردن، حكومت مخالف پارٹياں اور سينكڑوں جوانوں نے گذشتہ روز 8 جون كو نماز جمعہ كے بعد ملك میں اصلاحات كيلئے مظاہرے كئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "AFP" فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے: اردن كے دارالحكومت عمان میں الحسينی مسجد كےسامنے نماز جمعہ كے بعد مظاہرے كئے۔ مظاہرين نے ملك میں سياسی اور اقتصادی اصلاحات پر زور ديتے ہوئے ملك میں مہنگائی اور ٹيكسز میں اضافہ كی مخالفت كا اعلان كيا۔ اس مظاہرے كا نعرہ" ہمارا مقصد ايك ہے" تھا۔ اس میں تحريك اسلامی اردن، حزب اختلاف كی جماعتیں اور جوانوں كی مختلف تنظيموں نے شركت كی۔
ذرائع كے مطابق 2011ء سے اردن میں پر امن مظاہروں كے ذريعہ ملك میں سياسی اور اقتصادی اصلاحات كا مطالبہ كيا جارہا ہے البتہ حكومت عوامی مطالبات پر كوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

1025500
نظرات بینندگان
captcha