حرم حضرت زينب (ع) کے تمام راستے وقتی طور پر مسدود

IQNA

حرم حضرت زينب (ع) کے تمام راستے وقتی طور پر مسدود

23:30 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343041
بين الاقوامی گروپ : شام كی حكومت نے ممكنہ دہشت گردانہ حملوں كی روك تھام كے لیے دارالحكومت "دمشق" میں حضرت زينب (ع) كے حرم كی طرف جانے والے تمام راستوں كو مسدود كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام سے تعلق ركھنے والے ذرائع ابلاغ كے سرگرم ركن نے مذكورہ خبر رساں ايجنسی كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ شامی حكومت نے اس مقدس مقام پر کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی روک تھام كے لیے حرم كے گرد فوجی تعينات كرتے ہوئے تمام راستوں كو وقتی طور پر بند كر ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ اقدام شام كے بحرانی دور میں پہلی مرتبہ اٹھايا گيا ہے اور اب تك حرم پاك كو كبھی بھی زائرين كے لیے بند نہیں كيا گياتھا ۔
اسی طرح شام كے علاقے "السيدۃ زينب(ع)" كے رہائشی نے اطلاع دی ہے كہ گزشتہ دنوں میں السيدۃ زينب (ع) نامی علاقے میں مقيم وہابيوں نے پہلی دفعہ احتجاجی مظاہرے كیے ہیں ۔
1024973
نظرات بینندگان
captcha