موريطانیہ ؛ "بيرام ولد اعبيدی" نے اسلامی كتابوں كی بے حرمتی پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی

IQNA

موريطانیہ ؛ "بيرام ولد اعبيدی" نے اسلامی كتابوں كی بے حرمتی پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی

23:27 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343042
بين الاقوامی گروپ : موریطانیہ میں اسلامی كتابوں كو نذر آتش كرنے كا حكم دینے والے " آزادی كے لیے مزاحمت" نامی تنظيم كے صدر "بيرام ولد اعبيدی" نے دنيا بھر كے مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «leral»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام كی توہين اور مذہبی كتابوں كو جلانے كے جرم میں قيد " آزادی كے لیے مزاحمت" نامی تنطيم كے صدر نے ايك بيان كے ذريعے اپنے عمل پر اظہار ندامت كرتے ہوئے دنيا بھر كے مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے ۔
اعبیدی نے بیان میں اعلان کیا ہے کہ بعض فقہی كتابوں كی بے حرمتی ، مسلمانوں كے درميان تنقید اور غم و غصے كا باعث بنی ہے جبکہ میرا مقصد مسلمانوں كے احساسات كو مجروح كرنا نہیں تھا البتہ اس مسئلے كے بارے میں بعض غلط فہمياں پيدا ہوئی ہیں(!) ۔

1024987
نظرات بینندگان
captcha