عراق كے داخلی امور میں سعودی مداخلت كی مذمت

IQNA

عراق كے داخلی امور میں سعودی مداخلت كی مذمت

1:02 - June 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2343891
بين الاقوامی گروپ : عراقی شہريوں نے كل ۱۱ جون بروز ہفتہ كو نجف اشرف میں وسيع پيمانے پر مظاہرے منعقد كر كے اپنے ملك میں سعودی دخل اندازی كے خلاف احتجاج كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "عراقی آزاد ریڈيو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مظاہروں میں سماجی تنظيموں كے نمائندوں اور مختلف قبائلی رہنماؤں نے شركت كی اور عراق كے داخلی امور بالخصوس سياسی بحران میں سعودی مداخلت كی شديد مذمت كی ۔
مظاہرين نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے كہ جس میں سعودی مداخلت بند كرنے كے حوالے سے مطالبات درج تھے ۔
مظاہرين نے اس بات پر زور ديا : رياض عراق كے سياسی گروہوں میں اختلافات ڈال كر فتنے كی راہ ہموار كر رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس موقع پر مظاہرين نے واضح كيا : عراقی ملت اپنے داخلی امور كو سنبھال سكتی ہے اور ہمسایہ ممالك كو ان امور میں دخل اندازی كا كوئی حق نہیں ہے ۔
1026527
نظرات بینندگان
captcha