جرمنی اور ناروے كے شہری اسرائيلی حكومت كو غاصب قرار ديتے ہیں

IQNA

جرمنی اور ناروے كے شہری اسرائيلی حكومت كو غاصب قرار ديتے ہیں

23:56 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345573
بين الاقوامی گروپ : جرمنی اور ناروے میں تازہ سروے رپورٹ اس بات كی حكايت كررہی ہے كہ دونوں ممالك كے اكثر شہری اسرائيل كو غاصب اور جھگڑالو اسی طرح بيشتر یہوديوں كو انتہا پسند قرار ديتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ناروے میں حالیہ سروے رپورٹ كے مطابق تقريبا ۵۹٪ فيصد شہری اسرائيليوں كو شدت پسند اور ان میں سے ۵۵٪ فيصد اسرائيل کو مشرق وسطی میں امن كا دشمن قرار دیتے ہیں ۔
اسی طرح جرمنی میں ۵۵ ٪ فيصد افراد معتقد ہیں كہ اسرائيل مشرق وسطی میں تشدد اور افراتفری كا ذمہ دار ہے ، جبكہ ۴٦ ٪ فيصد نے اسرائيل كو جنگی مجرم اور ۴۸ ٪فيصد نے اسرائيلی حكومت كو ریڈيكل اور انتہا پسند قرار ديا ہے اسی طرح ۲۷ ٪ فيصد عوام نے فلسطينی عوام كی مكمل حمايت كی ہے ۔
1026732
نظرات بینندگان
captcha