ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لندن كے علاقہ "لیٹن" كے امام جماعت اور الہيات كے ماہر "اسامہ حسن" نےمسجد كی تفشيش كے حوالے سے سركاری اقدامات پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا : میں اس بات كی اميد كرتا ہوں كہ یہ تحقيقات اسلام کے پر امن اور اعتدال پسند ہونے کی تصدیق کریں گی ۔
مذكورہ خيراتی مركز كے ترجمان نے واضح كيا ہے كہ تحقيقات كے مكمل ہونے تك حتمی رائے كا اظہار نہیں كيا جا سكتا اور ہم اپنی تحقيقات مكمل ہونے بعد سركاری رپورٹ میں حتمی فیصلے كا اعلان كریں گے ۔
1026588