ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فلم میں بیت المقدس اور کرانہ باختری کی بے مثال اور دیدہ زیب فضا کی فلم بندی ای مكس كے ذريعے كی گئی ہے جو تصوير كو بہت زيادہ شفاف اور بڑے انداز میں پيش كرنےکی خصوصیت رکھتا ہے ۔
"بيت المقدس" ۳ ڈی فلم سال ۲۰١۳ میں پوری دنيا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور ناظرين كو اس مقدس سرزمين کی یادگار سیر کرائے گی ۔
واضح رہے كہ یہ فلم اس علاقے كی تاريخ ، ثقافت ، ہنر اور روحانی خصوصيات اسی طرح اسلام ، مسيحيت اور یہوديت كے درميان تعلقات سے عوام الناس كو آشنا كرنے كے لیے تيار كی جارہی ہے ۔
1028455