انڈونیشین اسٹوڈنٹس کے درمیان قرآن کریم مقابلوں کا آغاز

IQNA

انڈونیشین اسٹوڈنٹس کے درمیان قرآن کریم مقابلوں کا آغاز

18:51 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347126
بين الاقوامی گروپ: انڈونيشياء كے دارالحكومت جكارتہ میں 200 سے زائد اسٹوڈنٹس ان مقابلوں میں شركت كررہے ہیں۔ ان مقابلوں كا آغاز كل 14 جون سے ہوا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Beritajakarta.com" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ دو روزہ مقابلے ثانوی تعليمی ادارہ جكارتہ كے زير اہتمام "الكمال" انسٹی ٹيوٹ میں منعقد ہورہا ہے، آج 15 جون كو برتر افراد میں انعامات تقسيم كریں گے۔
اس ادارہ كے سربراہ سلمت ويدودو نے كہا ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی تعليمات سے بہتر آشنائی اور اپنی زندگی میں قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہونا ہے۔
ان مقابلوں كا معيار، تلاوت میں تجويد اور مخارج حروف كے قوانين كا خيال ركھنا ہے۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں میں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد صوبائی ليول كے قرآن كريم مقابلوں میں شريك ہوں گے۔
1030286
نظرات بینندگان
captcha