لندن میں حضرت امام موسی كاظم(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری

IQNA

لندن میں حضرت امام موسی كاظم(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری

23:11 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348958
بين الاقوامی گروپ: انجمن جوانان بنی ہاشم كے زير اہتمام، حضرت امام موسی كاظم (ع) كی شہادت كی مناسبت سے لندن میں 16 جون كو مجلس عزا ہوئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "ic-el" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مجلس عزاء میں امام (ع) كے ماننے والوں كی كثير تعداد نے شركت كی اس مجلس كا آغاز تلاوت قرآں مجيد سے ہوا۔ اس كے بعد دعائے توسل كی تلاوت كی گئی اور پھر حجۃ الاسلام شيخ علی برہان نے خطاب كيا۔
حجۃ الاسلام برہان نے ان كے حالات زندگی اور بالخصوص ان كے القاب میں سے "كاظم" كی تشريح بيان كی۔ انہوں نے كہا كاظم يعنی ايسا شخص جو اپنے غصے پر كنٹرول كرنے والا ہو۔ اہل سنت كے معروف عالم دين كے قول كے مطابق اسی وجہ سے ان كا لقب كاظم ہے كيونكہ اگر لوگ آپ(ع) كے ساتھ بدسلوكی اور ظلم اور توہين كرتے تو آپ اس كے بدلہ میں نيكی اور احسان سے پيش آتے تھے۔ اور كبھی بھی غصہ نہیں كرتے تھے۔
انہو نے مزيد كہا خداوند عالم كے نزديك بد ترين اعمال، خدا كے ساتھ كسی كو شريك ٹھہرانا، قطع صلہ رحم، برے كاموں كی تلقين، اور مومنين كو صدقات اور نيك كاموں سے روكنا ہیں۔
اس مجلس میں ذاكرين نے بھی حضرت امام موسی كاظم(ع) كے مصائب بيان كئے۔
اس رپورٹ كے مطابق حضرت امام موسی كاظم (ع) كی شہادت كی مناسبت سے انگلينڈ كے دوسرے علاقوں میں بھی مجلس عزا برپا كی گئی جن میں خطباء اور ذاكرين نے مصائب اہل بيت(ع) بيان كئے۔
1031692
نظرات بینندگان
captcha