امريكی مسلمانوں كی ايف بی آئی كی جاسوسی پر اظہار ناراضگی

IQNA

امريكی مسلمانوں كی ايف بی آئی كی جاسوسی پر اظہار ناراضگی

23:12 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348964
بين الاقوامی گروپ: امريكی انٹيلی جنس ايف بی آئی كی طرف سے مسلمان ائمہ جماعت كے فضائی سفر پر پابندی كے بعد مسلمانوں نے امريكہ كے اس اقدام پر اظہار ناراضگی كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "onislam" نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی رياست اوگان كے ائمہ جماعت كے فضائی سفر پر پابندی كے بعد مسلمانوں نے كہا ہے كہ ايف بی آئی كو حق حاصل نہیں كہ وہ بلا كسی جرم كے مسلمانوں كی جاسوسی كرے۔
ياد رہے كہ پچھلے دو سالوں میں ايف بی آئی نے اورگان كی سب سے بڑی مسجد سے ارتباط ركھنے والے 5 آدميوں كے فضائی سفر پر پابندی عائد كردی تھی اس كے بعد مسلمانوں میں نا اميدی بڑھ گئی ہے۔
ياد رہے كہ امريكا كے دوسرے شہروں مثلا نيو يارك میں بھی مسلمانوں كی ہر حركت پر كڑی نظر ركھی جاتی ہے۔
1030957
نظرات بینندگان
captcha