ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ وركشاپ ١۴ اور ١۵ جون كو مقامی وقت كے مطابق صبح ١۰ سے شام ۵ بجے تك سينكڑوں مومنين كی موجودگی میں لوگوں كو شيعہ اصول عقائد سے آشنا كرنے كے لیے منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ وركشاپ كے دوران مذہبی ماہرين نے حاضرين كے لیے مذہب تشيع كی اخلاقی تعليمات كو بيان كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ شيعہ مذہب ہی اسلام كا حقيقی چہرہ ہے لہذا شيعوں كو بھی با عمل اور اپنے آئمہ ﴿ع﴾ كے لیے باعث افتخار ہونا چاہیئے۔
قابل ذكر ہے كہ وركشاپ كے اختتام پر اصغریہ آرگنائزيشن كا سالانہ صدارتی الیکشن منعقد کیاگیا جس میں سيد حامد مرتضی كو آرگنائزيشن كی صدارت كے لیے انتخاب كيا گيا ہے ۔
1031658