ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمہوری كريميا كے علاقہ باخچی سرائے كے خان محل میں اسلامی و قرآنی فن پاروں كی نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے۔
اس نمائش میں قرآن مجيد كے مخلتف نسخے ركھے گئے ہیں اس كے علاوہ مختلف تفاسير اور احاديث نبوی(ص) كے مخلتف فن پارے بھی اس نمائش كا حصہ ہیں۔
ياد رہے كہ اس نمائش میں عثمانی دور حكومت كے مخلتف قرآنی نسخے بھی ركھے گئے ہیں۔ اس نمائش كی منتظم "اوكسانا آلپاشكيلو" نے بتايا كہ 400 كے قريب اسلامی خطی نسخے اس وقت باخچی سرائے كے ميوزيم میں موجود ہیں۔
واضح رہے كہ یہ نمائش گاہ 13 سے 20 جون تك جاری رہے گی۔
1031677