ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلے كے اہداف كينیڈا میں مقيم ايرانی نوجوان نسل كو اسلام سے آشنا كرانا اور نوجوان نسل كو تاريخ اسلام میں تحقيق اور غور و فكر كرنے كی ترغيب دلانا ہے، تاكہ اہل بيت(ع) اور ان كے درميان مہر و محبت كا رابطہ برقرار ہوسكے۔
امت كے باپ سے ہمدردی، بعثت سے غدير تك، اگر میں آپ كے زمانے میں ہوتا، میں اپنے باپ سے محبت كرتا ہوں كيونكہ۔۔۔، اور اگر میں دنيا والوں كو كہہ سكتا كہ۔۔۔ ، وغيرہ موضوعات ہیں جو شركاء كے درميان مقابلے ہوں گے۔
ياد رہے كہ 15 شعبان كو اس مقابلہ كی اختتامی تقريب ہوگی جس میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دئیے جائیں گے۔
1032955