سعودی عرب كا نيا ولی عہد

IQNA

سعودی عرب كا نيا ولی عہد

23:13 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350154
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے بادشاہ نے نايف بن عبدالعذيز كی موت كے بعد سلمان بن عبدالعذيز 77 سالہ كو اپنا نيا ولی عہد مقرر كيا ہے۔ اس كے علاوہ وزيردفاع اور وزيراعظم كے مشيركا عہدہ بھی انہی كے پاس ہو گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے سعودی عرب كے بادشاہ نے سلمان بن عبدالعزيز كو اپنا نيا ولی عہد مقرر كيا ہے ۔ سلمان بن عبدالعذيز حاكم مكہ تھا۔ نايف بن عبدالعذيز كی موت كے بعد انہیں ولی عہدی كے علاوہ وزيردفاع اور وزيراعظم مشير ہونے كا عہدہ ديا ہے۔ سلمان بن عبدالعزيز، عبدالعزيز كا 25واں بیٹا ہے اور یہ آل سعود خاندان كی تيسری مہم شخصيت ہے ۔ یہ اپنی سياسی زندگی میں سعودی عرب كے بادشاہ كا خصوصی مشير تھا۔ ملك كے داخلی امور میں مہم كردارادا كرچكا ہے۔ 10329898
نظرات بینندگان
captcha