اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے دفتر میں جشن مبعث رسول ﴿ص﴾ كا اہتمام

IQNA

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے دفتر میں جشن مبعث رسول ﴿ص﴾ كا اہتمام

9:24 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350394
ثقافت و ہنر گروپ : ١۹ جون كو بعثت رسول اكرم ﴿ص﴾ كی مناسبت سے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے دفتر میں ايك پروگرام منعقد كيا گيا جس میں ايران كی اقامت نماز كمیٹی كے صدر حجت الاسلام والمسلمين "قرائتی" نے خطاب كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، ١۹ جون كو یہ پروگرام اقامت نماز كمیٹی كے تعاون سے آرگنائزيشن كے قائم مقام صدر "منصور اعتصامی" اور ديگر اعلی حكام كی موجودگی میں مقامی وقت كے مطابق صبح ١١ بجے امام بارگاہ "الزہرا﴿ع﴾" میں منعقد كيا گياہے ۔
تلاوت آيات قرآن ، اسلامی جمہوریہ ايران كے قومی ترانے اور "ليلة القدر" گروپ كی جانب سے رسول اكرم ﴿ص﴾ اور امام زمان ﴿عج﴾ كی شان میں قصيدہ سرائی كے بعد حجت الاسلام و المسلمين محسن قرائتی نے اپنے خطاب كے دوران بيرون ملك اسلامی انقلاب كی ترويج و تبليغ كے لیے فرصتوں سے استفادہ كرنے میں دقت كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
1033530
نظرات بینندگان
captcha