ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، "رنگی پور" كی انجمن جعفریہ كی جانب سے "امام حسين كی شخصيت كے مختلف پہلؤوں كا جائزہ " كے عنوان سے منعقد ہونے والی اس نشست كا ہدف اس موضوع كے بارے میں شہريوں كو مزيد آگاہی فراہم كرنا تھا ۔
نشست كا آغاز تلاوت كلام اور دعا توسل سے ہوا اس كے بعد جامعة المصطفی ﴿ص﴾ العالمية كے طالب علم حجت الاسلام والمسلمين "ذولفقار علی" نے امام حسين ﴿ع﴾ كی شخصيت كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ نشست كے اختتام پر ہندوستان كے معروف شعرا نے امام حسين ﴿ع﴾ كی شان میں اپنے اپنے كلام پيش كیے ہیں ۔
1032874