" نيامی؛ 2012 میں عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت " كی افتتاحی تقريب

IQNA

" نيامی؛ 2012 میں عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت " كی افتتاحی تقريب

9:35 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350417
بين الاقوامی گروپ: نائيجرمیں 5 جولائی كو " نيامی ؛ 2012 میں عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت " كی تقريبات كا افتتاح ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "afriquinfos" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ تقريبات نائيجر كے صدر كی زير نگرانی اور اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ ثقافتی ، تعليمی ادارے آئيسسكو كے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے اس میں مختلف ممالك كے 27 وزرائے مملكت شركت كریں گے۔
اس كی افتتاحی تقريب كا آغاز نائيجر كے ممتاز قاری كی تلاوت قرآن كريم اور نائيجر كے صدر مملكت كے خطاب سے ہو گا ۔ اس كے علاوہ اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ ثقافتی ، تعليمی ادارے آئيسسكو كے دائريكٹر جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری بھی تقرير كریں گے۔ ياد رہے ان تقريبات كا اختتام فروری 2013ء میں ہوگا ۔

1033248
نظرات بینندگان
captcha