ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے شعبہ قرآئت میں مصری نمائندے عزت سعيد راشد سے گفتگو كی جس میں انہوں نے كہا جمہوری اسلامی ايران میں بين الاقوامی قرآنی مقابلے بہت اعلی اور وسيع سطح پر منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مصر میں قرآنی تعليم كے طريقوں كے بارے میں كہا۔ اگرچہ مصر میں بہت مشہور قاری موجود ہیں۔ ليكن قرآئت قرآن سيكھنے كے لیے كوئی خاص ادارہ موجود نہیں ہے بلكہ لوگ انفرادی شوق میں قاريوں كے پاس جاكر قرآئت سيكھتے ہیں۔ انہوں نے كہا مصر میں بہت سارے قاری اور قرآنی ماہرين موجود ہیں بلكہ عالم اسلام كے معروف ترين قاری موجود ہیں اور مصر میں لوگوں كو قرآنی امور اور قرآئت كا بہت شوق ہے۔ ليكن اس كے لیے كوئی ادارہ نہیں بنايا گيا۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتايا كہ میں نے دس سال كی عمر سے قرآئت قرآن كريم كی تعليم كا آغاز كيا تھا ۔ ميرا پورا گھر قرآنی ہے اورميرا والد بھی قاری قرآن تھا اوراس طرح ميرے بھائی بھی حافظ قرآن ہیں۔ 1033497