ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''براثا'' نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے، اس بين الاقوامی ثقافتی فيسٹول كی انتظامی كمیٹی كے ركن علی كاظم سلطان نے كہا یہ فيسٹول آستانہ حرم امام حسين ''ع'' اور حضرت عباس ''ع'' كی زير نگرانی منعقد ہو گا جس كے انتظامات مكمل ہو چكے ہیں۔
علی كاظم سلطان نے مزيد كہا اس فيسٹول كے موقع پربين الاقوامی كتاب نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے جس میں عربی اور اسلامی ممالك كے پبليشرز حصہ لیں گے۔ اس بين الاقوامی كتاب نمائش میں 130 پبليشرز اور كتابخانے شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كربلا كے اس ثقافتی فيسٹول میں دنيا كے 40 ممالك شركت كریں گے جن كی ميزبانی كے انتظامات كر لیے گئے ہیں۔
1034073