ميلاد ٹاور میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآن كی رونمائی

IQNA

ميلاد ٹاور میں دنيا كے سب سے چھوٹے قرآن كی رونمائی

13:00 - June 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2351689
بين الاقوامی گروپ: مصر سے شائع ہونے والے دنيا كے سب سے چھوٹے قرآن كريم كی رونمائی ميلاد ٹاور میں ہوئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ميلاد ٹاور میں 29 ویں بين الاقوامی قرآن كريم كے مقابلوں میں، مصر سے شائع ہونے والے دنيا كے سب سے چھوٹے قرآن كريم، ميلاد ٹاور میں دارالخير پبلشر كے پاس دستياب ہے۔
یہ قرآن كريم كا نسخہ 2/1 سنٹی میٹر كا ہے اور خط عثمان طہ میں لكھا ہوا ہے، حسنی مبارك كی حكومت كے زوال سے پہلے خفیہ طور پر شائع كيا جاتا رہا، ليكن اب بيداری اسلامی كے ظہور، اور مصر كے سابق ڈكٹیٹر كے زوال كے بعد، یہ كلام الہی آزادی كے ساتھ مسلمانوں كے ہاتھ میں دستياب ہورہا ہے۔
اسی طرح دارالخير پبلشر كے تعاون سے ائمہ معصومين (ع) كے اسماء گرامی اور ان كی احاديث كہ جو مصر میں "پاپيرس" كاغذ پر لكھے گئے ہیں، 29 ویں بين الاقوامی قرآن كريم كے مقابلوں میں فروخت كئے جارہے ہیں۔
واضح رہے كہ حفاظ قرآن كريم كيلئے دارالخير پبلشر كے پاس خوبصورت لكھائی میں قرآن مجيد بھی دستياب ہے۔
1035231
نظرات بینندگان
captcha