ہندوستان میں پيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم كی توہين پر مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

ہندوستان میں پيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم كی توہين پر مسلمانوں كا احتجاج

22:40 - June 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2355272
بين الاقوامی گروپ : پرائمری سكول كی درسی كتاب میں پيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم كی تصوير درج كرنے كی جسارت پر ہندوستان كے مسلمانوں نے شديد احتجاج كيا ہے اور پيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم كی توہين كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے On islam نیٹ ورك سے نقل كيا ہے ہندوستان كے مسلمانوں نے اس كتاب كی اشاعت پر پابندی اور اسے جمع كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ہندوستان كی رياست منی پور كے مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزيشن كے صدر برہان الدين نے اعلان كيا ہے ؛ اسلام میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآل وسلم كی تصوير بنانا جائز نہیں ہے ۔
اس توہين آميز كتاب كے ايك صفحے پرپيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم سے منسوب تصوير اور حضرت عيسی ﴿ع﴾ اور دوسرے انبياء كی تصاوير درج ہیں ۔
اگرچہ رياست منی پور مے اسے شائع كرنے كا اجازت نامہ نہیں ديا مگر پھر بھی رياست كے بعض سكولوں پڑھائی جارہی تھی اس كتاب كی اشاعت كے ساتھ ہی مسلمانوں نے بڑے پيمانے ہر احتجاج شروع كر ديا تھا ۔
1038360
نظرات بینندگان
captcha