ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ''Varmatin'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے انقلاب مصر كے حامی گروپوں نے تحريك اخوان المسلمين كے ساتھ مل كر مصری عوام كو دعوت دی ہے۔ آج نماز جمعہ كے بعد انتقا ل اقتدار ڈے كے عنوان سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شركت كریں۔
انقلاب مصر كے حاميوں نے گذشتہ كئی دنوں سے تحريراسكوائر پر اجتماع كيا ہوا ہے، 28 جون كو بھی مصر كی فوجی كونسل كے اقدامات كے خلاف دھرنا ديا تھا اور فوجی كونسل كی طرف سے آئين میں ترميم كو بھی مسترد كر ديا ہے۔
محمد مرسی 30 جون كو صدر كی حيثيت سے حلف اٹھائیں گے۔
1040482