آج مصر میں '' انتقال اقتدار ڈے'' احتجاجی ريلی منعقد ہوگی

IQNA

آج مصر میں '' انتقال اقتدار ڈے'' احتجاجی ريلی منعقد ہوگی

19:53 - June 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2356788
بين الاقوامی گروپ: تحريك اخوان المسلمين نے قاہرہ كے شہريوں كو دعوت دی ہے۔ آج 29 جون كو تحريراسكوائر میں فوجی كونسل كے اقدامات كے خلاف احتجاجی ريلی میں شركت كریں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ''Varmatin'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے انقلاب مصر كے حامی گروپوں نے تحريك اخوان المسلمين كے ساتھ مل كر مصری عوام كو دعوت دی ہے۔ آج نماز جمعہ كے بعد انتقا ل اقتدار ڈے كے عنوان سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شركت كریں۔
انقلاب مصر كے حاميوں نے گذشتہ كئی دنوں سے تحريراسكوائر پر اجتماع كيا ہوا ہے، 28 جون كو بھی مصر كی فوجی كونسل كے اقدامات كے خلاف دھرنا ديا تھا اور فوجی كونسل كی طرف سے آئين میں ترميم كو بھی مسترد كر ديا ہے۔
محمد مرسی 30 جون كو صدر كی حيثيت سے حلف اٹھائیں گے۔

1040482
نظرات بینندگان
captcha