ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے محمود عامر نے آج 3 جولائی كو ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ۔ سابقہ حكومت صہيونی حكومت كے ساتھ تعاون كے مسئلے میں عوامی رائے كو اہميت نہیں ديتی تھی ليكن اب جب كہ عوام كا منتخب صدر موجود ہے اگر عوام صیہونی دشمن سے قطع رابطہ كرنا چاہیں تو محمد مرسی كو لوگوں كی رائے كا احترام كرنا چاہیے۔
مصری پارليمنٹ میں جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی كےنمائندے نے كہا ۔ مصری عوام كيمپ ڈيوڈ معاھدے كے مخالف ہیں اور یہی وجہ ہے كہ صہيونی حكومت كے ساتھ روابط ممكن نہیں ہیں۔
كيمپ ڈيوڈ معاھدے پر نظر ثانی كے مسئلے پر انہوں نے كہا 33 سال اس معاھدے كو ہوئے گذر چكے ہیں، اب پارليمنٹ اور مصری عوام كو حق حاصل ہے كہ اس معاھدے پر نظر ثانی كریں ۔
1043962