ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے يمن كی خبر رساں ايجنسی "سبأ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا افتتاح يمنی وزارت ثقافت كے ڈپٹی مقبل التام الاحمدی كے ساتھ ديگر اعلیٰ حكام كی موجودگی میں كيا گيا ۔
مقبل التام الاحمدی نے زور دے كر كہا كہ صنعا میں ہونے والی اس خطی نمايش میں قرآن كريم كے قديمی اور تاريخی نسخوں كے علاوہ دينی علوم، زبان ،جغرافیہ، تاريخ، رياضيات، نجوم اور انجينئرنگ كے مختلف آثار ركھے گے ہیں۔ اس حوالے سے یہ نمائش انتہائی اہميت كی حامل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ يمن كے ايك فلاحی ادارے كی طرف سے تاريخی اہميت كے حامل قديم خطّی نسخوں كی اسناد اور فہرست كی تياری پر گزشتہ تين سال سے كام جاری ہے.
1044994