يمن میں اسلامی خطی نسخے ، كے موضوع پر خصوصی ميگزين كی تقريب رونمائی

IQNA

يمن میں اسلامی خطی نسخے ، كے موضوع پر خصوصی ميگزين كی تقريب رونمائی

0:07 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2362918
بين الاقوامی گروپ : جمہوریہ يمن كے دار الحكومت صنعا میں يمنی وزارت ثقافت كے تعاون سے اسلامی خطی نسخوں كے موضوع پر خصوصی ميگزين ’’مناہل‘‘ كی تقريب رونمائی ثقافت مركز میں منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) (fleixnews) نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس ميگزين كا نام (مناہل) ہے اور اس میں يمن كی ثقافتی تاريخ اور اسلامی خطی نسخوں سے آشنا كرايا گيا ہے۔
مناہل كے چيف ایڈیٹر مجاہد اليتيم نے تقريب رونمائی سے خطاب كرتے ہوئے كہا يمن میں خطی آثار كی تلاش كے لئے اقدامات ضروری ہیں كيونكہ یہ آثار امت اسلامی كے تشخص كو بيان كرتے ہیں ۔
مناہل كے پہلے شمارے میں مختلف موضوعات ، يمن میں خطی نسخوں كی تاريخ ، تعليمی اور اكیڈمك تحقيقات اور تاريخی ورثے كی اشاعت میں ان كا كردار ،اسلامی خطی نسخوں كی حفاظت شامل ہیں ۔
۱۰۴۵۱۶۶
نظرات بینندگان
captcha