ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) نے ( (almasdaronline نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس يونيورسٹی كا افتتاح يمن كے وزير اعظم محمد سالم باسندوۃ نے كياہے اس كی افتتاحی تقريب میں ۳۶۰ طلبا اور طالبات كی قدردانی كی گئی ہے ۔
يمنی وزير اعظم نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا قرآن و اسلامی علوم يونيورسٹی پر يمنی حكومت نے ۲۰ ملين ريال اور ايك يمنی شہری نے ايك ملين ريال پر خرچ كئے ہیں اور يمنی صدرنے بھی ۲ ملين ريال اس كی تعمير كے لئے دئیے تھے ۔ انہوں نے مزيد كہا يمن میں قرآنيك كالج كے عنوان سے ايك ادارہ قائم تھا جس كو ترقی دے كر قرآن و اسلامی علوم يونيورسٹی كا درجہ دے دياگيا ہے انہوں نے كہا معاشرے میں قرآنی تعليمات كا فروع اور اسلامی علوم میں تحقيق بہت لازمی امر ہے اور ہم اس كام كے لئے اپنے تمام وسائل بروكار لائیں گے ۔
۱۰۴۶۰۵