ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے khaleeitimes نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے متحدہ عرب امارات كے مذہبی امور اور اوقاف كے ادارے كے چئيرمين محمد مطر الكعبی نے اعلان كيا ہے ادارے نے حال ہی میں قرآن كريم كے ايسےنسخے ديكھے ہیں جو اجازت كے بغير پورے ملك میں فروخت كئے جا رہے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات میں قرآن كريم كی اشاعت كا كام مذہبی امور اور اوقاف كے ادارے كے ريسرچ ڈيپارٹمنٹ كی زير نگرانی ہوتا ہے تا كہ قرآن كريم كے شائع شدہ نسخوں سے غلطی كے امكان كو كم كيا جا سكے۔
محمد مطر الكعبی نے كہا بازار میں قرآن كريم كے ايسے نسخوں فروخت ہو رہے ہیں جن كے پاس اوقاف كے ادارے كا اجازت نامہ نہیں ہے ايسے تمام نسخوں كو جمع كر ليا جائے گا ۔
1047433