دبئی ؛ رمضان فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

دبئی ؛ رمضان فيسٹيول كا انعقاد

23:54 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364647
بين الاقوامی گروپ : ۴ سے ۱۵ رمضان تك دبئی كے ٹورزم ادارے كی كوششوں سے (نسيم رحمت) نامی گيارواں رمضان فيسٹيول منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ «KhaleejTimes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول دبئی میں ہر سال ماہ مبارك رمضان میں منعقد كيا جاتا ہے جبكہ اس سال یہ عرب اور اسلامی ممالك كے مختلف علما كی ميزبانی كرے گا ۔
واضح رہے كہ ۱۲ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران بيغمبر اسلام (ص) كی حیات مبارکہ سے درس ، توبہ اور رحمت الہی كا شوق ، قرآن كريم کے معجزاتی حقائق ، اللہ تبارك و تعالی كی حمد و ثنا ، قرآن میں مذکور خواتين كے قصے ، اور ان جيسے ديگر موضوعات پر علما کی جانب سے خطابات كیے جائیں گے ۔
1048433
نظرات بینندگان
captcha