ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «khaleejtimes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مسجد جو دبئی كی سب سے بڑی مسجد ہو گی ، اس میں ۳۵۰۰ سے زائد نمازی اپنے دینی فرائض انجام دے سکیں گے اور توقع كی جاتی ہے كہ یہ ماحول دوست مسجد پانی اور بجلی كے استعمال میں ۱۵ سے ۱۹ فيصد كی كمی كا باعث بنے گی ۔
واضح رہے كہ یہ مسجد توانائی كے تناسب كو برقرار ركھنے كے لیے استعمال ہونے والی جديد ترين ٹيكنالوجی سے آراستہ ہے جو ايئر كنڈيشنگ سيسٹم سے مربوط ہر قسم كی توانائی كے اسراف كی روك تھام میں مدد فراہم كرے گی۔
1049713