IQNA

23:47 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367397
بين الاقوامی گروپ: ملائيشا كے ۵۴ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں قرّا كی تلاوت اختتام پذير ہوچكی ہے اگر مقابلوں كی جيوری گذشتہ سالوں كی سياست بازی سے ہٹ كر انصاف سے فيصلے كرتی ہے تو جمہوری اسلامی ايران كے نمائندے امين پويا كی پہلے پوزيشن آنی چاہیے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندے نے كوالالمپور سے رپورٹ دی ہے ملائيشيا كے ۵۴ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں قرّا كی تلاوت گذشتہ رات ۱۲ جولائی كو اختتام پذير ہوچكی ہے ۔ جمہوری اسلامی ايران كے نمائندے امين پويا جو قومی قرائت قرآن كے مقابلوں میں دوسرے نمبر پر تھے نے مقابلوں كی تيسری رات قرائت پيش كی تھی اور استاد ابوالقاسمی كی بقول باقی قرّا كی نسبت بہترين قرائت كی تھی ۔ مصر، ملائيشا اور مراكش كے قرّا نے آخری رات تلاوت كی تھی۔
بين الاقوامی قرآنی استاد عبائی نے ملأيشيا كے قاری كے بارے میں كہا كہ اس كی تلاوت كی سطح امين پويا سے كمتر تھی كيونكہ اس كے وقف اور ابتدا كے مسئلہ میں واضح غلطياں كیں ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان آج رات اختتامی تقريب میں ہوگا۔
۱۰۵۱۵۳۰
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: