ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے Gulf Today نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مقابلے كے ضمنی پروگراموں میں سے عالم اسلام كے ممتاز علماء ہر روز مقابلے كے آغاز سے پہلے مختلف موضوعات پر خطاب كریں گے یہ تقارير تين مختلف جگہوں پر خواتين اور مردوں كے لئے مختلف زبانوں میں منعقد ہوں گی ۔ یہ پروگرام بيس رمضان المبارك كو سال كی اسلامی شخصيت كی قدردانی كے ساتھ اختتام پذير ہوں گے ۔
ياد رہے كہ اس سال كی اسلامی شخصيت كاعنوان امريكہ كے نو مسلم يوسف اسٹس كو ديا گيا ہے۔ يوسف حال حاضر میں امريكہ كےاندر بہترين اسلامی تبليغات میں مشغول ہے ۔
1053458