اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے ميانمار میں مسلمانوں پر تشدد كی مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے ميانمار میں مسلمانوں پر تشدد كی مذمت

23:37 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370269
بين الاقوامی گروپ : ۲۵ جولائی كو اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان كے ذريعے ميانمار كے مسلمانوں كے خلاف پرتشدد كارائيوں اور انسانی حقوق كی خلاف ورزی كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں ذكر كيا گيا ہے كہ گزشتہ مہينے سے مسلمانوں کے خلاف شروع ہونے والی تشدد کاروائیوں اور ان كے حقوق كی سنگین خلاف ورزیوں كے سبب اب تك سينكڑوں نہتے مسلمان جان بحق اور كئی مساجد كو نذر آتش كرنے كے علاہ مسلمانوں كو انكے گھر چھوڑنے پر مجبور كيا گيا ہے ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے بيان میں كہا ہے كہ گزشتہ تين سالوں كے دوران ميانمار كے مسلمان انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں من جملہ سيكورٹی فورسز كی جانب سے قومی نسل كشی ، قتل و غارت اور پے در پے حملوں كا مقابلہ كر رہے ہیں ۔
1054521
نظرات بینندگان
captcha