ميانمار ؛ مسلمانوں كے دفاع كے لیے "جہاد مقدس" فتوی جاری

IQNA

ميانمار ؛ مسلمانوں كے دفاع كے لیے "جہاد مقدس" فتوی جاری

23:16 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372273
بين الاقوامی گروپ : انڈونيشيا كے اسلام پسندوں كے گروپ نے ميانمار میں اپنے مسلمان بھائيوں كے دفاع كے لیے "جہاد مقدس" فتوی جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خب رساں ايجنسی (ايكنا) كے اطلاع رساں ويب سائیٹ (كميونیٹی) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميانمار میں بدھ مت سے تعلق ركھنے والے شدت پسندوں كی جانب سے مسلمانوں كے قتل عام كے بعد انڈونيشيا كے اسلام پسند رہنماؤں اور انسانی حقوق كے لیے سرگرم افراد نے جاكارتا میں ريلی منعقد كی ہے اور ميانمار كے سفارت خانے میں داخل ہو كر اس قسم كے وحشيانہ اقدامات كو فوری روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ميانمار كے شہر رہينگيا میں بدھ مت كے پيروكاروں اور متعصب ہندؤوں كی جانب سے مسلمانوں كو خطرہ لاحق ہے اور حكومت بھی ان شدت پسندوں كی حمايت اور علاقے كے ۸ لاكھ مسلمانوں كو ميانمار سے نكالنے كے لیے مسلسل كوشش کر رہی ہے۔
1055447
نظرات بینندگان
captcha