(ماہ رمضان کی روحانیت) کے عنوان سے بین الاقومی فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد

IQNA

(ماہ رمضان کی روحانیت) کے عنوان سے بین الاقومی فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد

23:30 - July 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2372689
بین الاقومی گروپ : دبئی کے «Studio Basel» کی کوششوں سے مختلف ممالک میں ماہ رمضان کی روحانیت کے عنوان سے دوسرا بین الاقومی فوٹو گرافی مقابلہ منعقد کیا جائے گا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «al-kanz»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقومی مقابلہ دبئی کے «Studio Basel» کی کوششوں سے منعقد کیا جائے گا اور دنیا بھر سے مقابلے میں شرکت کے شوقین افراد ماہ رمضان کے سے متعلق کیمرے یا موبائل کے ذریعے لی گئی تصویروں کو ارسال کر سکتے ہیں ۔
اسی طرح آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جیوری کی طرف سے منتخب شدہ ۱۰۰ کامیاب تصویروں کو ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ اس بین الاقوامی مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو ۲ ہزار ، ۱ ہزار اور ۵ سو ڈالر کے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے ۔
1056236
نظرات بینندگان
captcha