تیونس ؛ اسلامی مقدسات کی توہین پر سزا کے لیے قوانین کی منظوری

IQNA

تیونس ؛ اسلامی مقدسات کی توہین پر سزا کے لیے قوانین کی منظوری

23:29 - July 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2372690
بین الاقوامی گروپ : تیونس کے اسلام پسند (النہضۃ) نے اپنے نویں عمومی اجلاس کے اختتامیہ بیان میں ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر اسلامی مقدسات کی توہین اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو جرم قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «kapitalis»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۷ جولائی کو بیان جاری کیا گیاہے جس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بائیکاٹ اور دینی مقدسات کی توہین کرنے والوں کے ساتھ مقابلے پر زور دیا گیا ہے ۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا موضوع ، امت اسلامیہ کا بنیادی مسئلہ ہے اور اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کے لیے ہر قسم کی کوشش اور سرگرمی جرم محسوب قرار دیا جائے گا۔
1056474
نظرات بینندگان
captcha