ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق عراق كے حرم حضرت عباس (ع) كے شعبہ ثقافت و فكر كے معاون عقيل عبد الحسين الياسری نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ حرم تہران كی بيسویں قرآنی نمائش میں شركت كے لیے مكمل طور پر آمادہ ہے اور اس نمائش میں حرم كا اسٹال مختلف حصوں پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ نمائش میں حرم كے اسٹال كو خاص معيار كے مطابق ڈيكوریٹ كيا گيا ہے جس میں حرم كی تصويروں پر مشتمل پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ، حرم عباس (ع) كی جانب سے ابھی تك اندرون اور بيرون ملك متعدد فيسٹيولز اور نمائشوں میں شركت كی گئی ہے جس كا لوگوں نے بھر پور استقبال كيا ہے ۔
1058375