ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خالد نجاتی نے اس بارے كہا : بہت سے ممالك پورے زور و شور سے شام كے خلاف دہشت گردانہ اقدامات میں شركت كر رہے ہیں اور ان میں سعودی عرب ، قطر اور تركی سرفہرست ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : شام كے خلاف دہشت گردانہ اقدامات امريكہ اور صیہونی حكومت كے زير سایہ انجام دئیے جا رہے ہیں كہ جن میں دہشت گردوں كی مالی امداد كے ساتھ ساتھ انہیں اسلحے كی فراہمی بھی شامل ہے ۔
1060946