ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «levif»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس رپورٹ كے مطابق ، بعض يورپين مملك كے قانون ساز اداروں كی جانب سے مسلمانوں كے خلاف بنائے گئے قوانين كی وجہ سے اسلام كے پيروكاروں كو بہت سی مشكلات اور پابنديوں كا سامنا ہے ۔
كمشنر نے مزيد كہا : فرانس اور بيلجئم میں سال ۲۰۱۱ سے اب تك خواتين كے حجاب اور ملبوسات كے خلاف تشکیل دیئے گئے قوانين كے مطابق عمومی مقامات پر حجاب كا استعمال قانونا جرم محسوب کیا جائے گا اسی طرح اٹؒلی میں بھی انسداد دہشت گردی كے حوالے سے ايك پرانے قانون كے تحت مسلمان عورتوں كے لیے چہرہ چھپانا ممنوع قرار ديا گيا ہے ۔
1062231