ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ قرآنی امور و دينی معارف كی ثقافتی كمیٹی كے تعاون سے ايران كا سفر كرنے والے ۷۷ حفاظ كرام اور قاريوں پر مشتمل وفد نے خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے دفتر كا دورہ كيا ہے اور كانفرنس ہال میں منعقدہ تلاوت قرآن کریم کے پروگرام میں شرکت کی ہے ۔
واضح رہے كہ اس پروگرام میں مصری قاريوں جسیے عبد الجيد شعبان ، صلاح المسلمی ، ابراہيم السيد راشد ، محمد المہدی شرف الدين اور شيخ جمال السيد حسين الصعيدی نے قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس وفد نے طلباء كی قرآنی سرگرميوں كے ادارے كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين سيد مہدی تقوی اور خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ڈائريكٹر جنرل كے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو كی ہے
1062479